یعقوب دھوکے باز تھا۔ اپنی طاقت سے وہ کسی طرح بھی خُدا کی خوشنودی نہیں پاسکتا تھا۔ یعقوب میں کوئی شے اچھی نہ تھی سوائے اس کے کہ وہ خُدا کے کلام پر ایمان رکھتا تھا۔ یعقوب نے خُدا کے وعدوں کو قیمتی جانا۔ یعقوب کے لیے خُدا کی برکتوں کو حاصل کرنا دُنیا کی ہر ایک شے لے لینے سے زیادہ اہم اور ضروری تھا۔ اسی سبب سے خُدا نے اُسے پہچان کرائی اور برکت دی۔ اپنے ابدی وعدوں کوپورا کرنے کے لیے یعقوب دھوکے باز کے دِل کو بدلا اور اسے یعقوب خُدا کا بندہ بنا دیا۔