عزیز!ہمیں کامل یقین ہے کہ آپ نے دیکھ لیا کہ ہمارا خُدا سچا اور زندہ اور عہد کا پکا خُدا ہے وہ ہرگز اپنے عہد سے پھرتا نہیں بلکہ ہر حال میں اسے پورا کرتا ہے کیونکہ وہ وعدہ وفا خُدا ہے۔ اسی سبب سے اُس نے سدوم اور عمورہ کو اپنے قول کے موافق سزا دی۔ اس نے ابرہام اور سارہ کو بڑھاپے میں بیٹا دیا کیونکہ یہ اُس کا وعدہ تھا کہ وہ اُسے بیٹا دے گا۔ وہ عہد کا پکا اور قول کا سچا خُدا ہے اس نے اسی سبب سے ابرہام کو حُکم دیا کہ وہ اسمعٰیل کو گھر سے نکال دے تاکہ اس کا کیا ہوا وعدہ پور اہو اور اُس میں ہرگز تبدیلی آنے کا امکان باقی نہ رہے۔ کیونکہ اُس کا کلام لاتبدیل اور اُس کے وعدے اٹل ہیں۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ ہمارا اگلا سبق ضرور پڑھیں گے اور برکت پائیں گے کیونکہ خُداوند نے چاہا تو ہم آپ کو ابرہام کی زندگی کا اہم واقعہ سُنائیں گے کہ اُس نے اپنے پیارے بیٹے کو کیسے تیار کیا تاکہ وہ خُدا تعالیٰ کے فرمان کے مطابق قربانی گزرانے۔اگلے پروگرام تک آپ خُدا کے کلام کی اس آیت کو ذہن میں رکھیے گا۔