ایک اور آفت ہے جسے ہم اگلے سبق میں دیکھیں گے۔ آج کے سبق میں ہم سیکھتے ہیں کہ کوئی بھی خدا کا مقابلہ نہیں کر سکتا نہ شیطان، نہ فرعون اور نہ ہی کوئی جادوگر کیونکہ خدا قادر مطلق خدا ہے۔ آدمی کچے انڈے کی مانند ہے اور خُدا کا کلام مضبوط چٹان کی مانند۔ گھاس تو سوکھ جاتی ہے اور پھول گر جاتا ہے لیکن خُداوند کا کلام ابد تک قائم ہے۔ یہ وہی خوشخبری کا کلام ہے جو تُمہیں سُنایا گیا تھا“ (1۔پطرس25-24:1)۔ خُدا کا کلام مضبوط چٹان ہے اور جو کوئی اپنی زندگی اس چٹان پر تعمیر کرے گا وہ ہمیشہ پائدار اور مضبوط رہے گا۔ اگر آپ اپنی زندگی کا گھر اس چٹان پر نہیں بنائیں گے تو ایک روز یہ چٹان تُم پر آگرے گی اور تُمہیں پاش پاش کردے گی۔ انڈا چٹان سے ٹکرا کر ثابت نہیں رہ سکتا۔ نہ ہی آدمی خُدا کے کلام کے خلاف چل کر سزا سے بچ سکتا ہے۔خُدا آپ کو برکت دے۔ چلتے چلتے موسیٰ کی تورات کا پیغام لیتے جائیے:
”وہی چٹان ہے اس کی صنعت کامل ہے کیونکہ اس کی سب راہیں انصاف کی ہیں۔ وہ وفادار خُدا اور بدی سے مبّرا ہے۔ وہ منصف اور برحق ہے“
(استثنا4:32)