Current Status

Not Enrolled

Price

مفت

Get Started

انجیلِ یوحنا میں یسوع مسیح کی زمینی خدمت کے آخری حصے  میں سیدنا یسوع مسیح کے حق میں گواہیاں مندرج ہیں ۔ سب سے پہلے یہودی اور غیر قوم دونوں  سیدنا یسوع کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ خدا کا بھیجا ہوا ہے، پھر وہ بیت عنیاہ آتے ہیں جہاں اُن کے لئے  شام کا کھانا تیار کیا جاتا ہے اور مریم اُن کے پاؤں پر قیمتی  عطر ڈال کر اُن سے   عقیدت کا اظہار کرتی  ہے۔ اُس کے بعد وہ یروشلیم میں ایک فاتح  مگر غمگین بادشاہ کی طرح داخل ہوتے ہیں کیونکہ اُنہیں  اپنی قوم کےانکار اور آنے والی ہلاکت کا درد ہے۔  یہودی قوم کے برعکس یونانیوں کی خواہش کہ وہ سیدنا  مسیح  کو دیکھیں ۔  یہاں ہم اس حقیقت سے واقف ہوتے ہیں کہ اُن  کا مشن صرف یہودیوں تک محدود نہیں بلکہ ساری دنیا کے لئے ہے۔ اسی موقع پر  سیدنایسوع اعلان کرتے ہیں کہ اُن کی “گھڑی” آ گئی ہے، یعنی اُس کی صلیبی موت اور جلال کا وقت آن پہنچا ہے۔ اس طرح وہ اپنی عوامی خدمت کو اختتام تک پہنچاتے ہیں، اور انسانوں کے سامنے اپنی گواہی مکمل کر کے نجات کے لئے راہ کو کھول دیتے ہیں۔

Course Content

سیدنا مسیح کی عوامی خدمت کا اختتام 1 Quiz