انجیلِ یوحنا میں حضرت یسوع مسیح نے متعدد بار “میں ہوں” کہہ کر اپنی الوہیت (خدائی حیثیت) اور انسانوں کے ساتھ اپنے رشتے کو ظاہر کیا۔یہ فقرہ “میں ہوں” دراصل خروج 14:3 کی یاد دلاتا ہے، جہاں خدا تعالیٰ نے موسیٰ سے فرمایا”میں ہوں جو ہوں”جب یسوع نے یہ الفاظ استعمال کیے، تو وہ نہ صرف خدا کے ساتھ اپنی یکتائی کا دعویٰ کر رہے تھے بلکہ بتا رہے تھے کہ وہ انسانی دل کی سب سے گہری ضروریات کو پورا کرنے والے ہیں۔