
پچھلے کورس میں ہم نے سیدنا مسیح کے یروشلیم میں شاہانہ داخلہ کے بارے سیکھا ۔ اولاً سب لوگ سیدنا مسیح کا والہانہ استقبال کرتے ہیں لیکن چند دن بعد ہی یہودی رہنماؤں کے اکسانے پر یہ لوگ اُن کے شدید مخالف بن جاتے ہیں ۔ متی کی انجیل کے اکیسویں باب سے تئیسویں باب تک سیدنا یسوع مسیح اور یہودی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بحث ومداخلت کی تفصیلات دی گئی ہے۔ یہ ابواب اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ کیسے سیدنا مسیح یہودی مذہبی پیشواؤں کی منافقت اور اختیار کو چیلنج کرتے ہیں اور ان پر عدالت کا اعلان کرتے ہیں۔