Current Status
Price
Get Started
مقدس لوقا کی انجیل کے ابواب 10سے 12 میں” یروشلیم کی راہ پر کامل انسان کی خدمت“بیان کی گئی ہے۔ یہمقدس لوقا کی انجیل میں ایک اہم موڑ ہے جہاں سیدنا یسوع مسیح اپنی منزل صلیب کی طرف مکمل شعور اور مقصد کے ساتھ بڑھتے ہیں۔ اس حصہ میں توجہ گلیل میں عوامی معجزات سے ہٹ کر شاگردوں کی نجی تربیت، آزمائش اور تعلیم پر مرکوز ہو جاتی ہے۔ذرا غور کریں کہ سیدنا یسوع مسیح کامل انسان کے طور پر یروشلیم کی طرف ایک مظلوم کے طور پر نہیں بلکہ نجات دہندہ کے طور پر بڑھ رہے ہیں جو خدا کے نجاتی منصوبے کو پورا کر رہے ہیں۔ اس سفر میں وہ شاگردی، دعا، ہمدردی، ریاکاری اور بیداری کے بارے میں گہرے روحانی حقائق ظاہر کرتے ہیں۔ اہم واقعات میں حقیقی پیروکاروں کی آزمائش ، ستر شاگردوں کی روانگی ، نیک سامری کی تمثیل، دعا کی تعلیم اور حرص و ریا کاری کے خلاف تنبیہات شامل ہیں۔ مجموعی طور پر یہ ابواب مسیح کے دل کو ظاہر کرتے ہیں وہ دل جو باپ کی فرمانبرداری میں ہے، گمراہوں پر رحم کرتا ہے، اور اپنے پیروکاروں کو اس خدمت کے لیے تیار کرتا ہے جو اُس کی موت اور قیامت کے بعد جاری رہنی تھی۔