
پچھلے کورس میں ہم نے سیکھا ہے آسمان کی کی بادشاہی میں عاجزی اور خدمت کا اجر بہت بڑا ہے ۔ اس کورس میں ہم سیکھیں گے سیدنا یسوع مسیحا کے طور پر یروشلیم میں داخل ہوتے ہیں، جو پرانے عہد نامے کی پیشین گوئی کو پورا کرتا ہے۔ اگرچہ لوگ خوشی مناتے ہیں اور انہیں بادشاہ کے طور پر تسلیم کرتے ہیں، لیکن وہ ان کی بادشاہت کی اصل نوعیت کو نہیں سمجھتے۔ اسی لیے یہ لوگ چند دن بعد اپنا رویہ بدل لیتے ہیں۔