Current Status

Not Enrolled

Price

مفت

Get Started

(  بدروحوں کو نکالنے کےمعجزات)

مقدس مرقس کی انجیل میں خادمِ کامل سیدنا یسوع مسیح کے بدروحوں پر اختیار اور ان کو نکالنے  کے یہ واقعات نہایت واضح طور پر اُن کی الوہیت، روحانی اقتدار اور تاریکی کی قوتوں پر اُن کی کامل فتح کو ظاہر کرتے ہیں۔  اِن معجزات کو بیان کرتے ہوئے  مقدس  مرقس خاص طور پر یہ واضح کرتے ہیں  کہ سیدنا مسیح کی خدمت صرف جسمانی بیماریوں کی شفا تک محدود نہیں بلکہ روحانی جنگ کے میدان میں بھی اُن کا اختیار بے مثل ہے۔ چاہے معاملہ عبادت خانہ کے آدمی کا ہو، کفر ناحوم اور گلیل کے بے شمار بدروح  گرفتہ لوگوں کا، گادریہ کے خوفناک دیوانے کا، یا اُس غیر قوم کی دختر کا جو پاکیزگی کی پیاسی تھی—ہر جگہ ایک ہی حقیقت سامنے آتی ہے: بدروحیں مسیح کی حضوری کو پہچانتی ہیں، اُس کے حکم کے تابع ہوتی ہیں، اور اُس کے ایک فرمان پر لرزتے ہوئے نکل جاتی ہیں۔ مرقس کے یہ مختلف واقعات اس سچائی پر مہر لگاتے ہیں کہ خادمِ کامل محض ایک معلم یا نبی نہیں بلکہ ’’قوی تر‘‘ (مرقس 3:27) وہی ذات ہے جو شیطان کی قید سے انسان کو آزاد کرنے آئی، اور جس کے اختیار کے آگے تاریکی کی کوئی قوت قائم نہیں رہ سکتی۔ یہ تمام مناظر مل کر ظاہر کرتے ہیں کہ جہاں جہاں مسیح قدم رکھتے ہیں، وہاں نجات، آزادی اور نور کی بادشاہی قائم ہوتی ہے۔

Course Content

کفر نحوم میں بہت سے بیماروں کو شفا 1 Quiz
فقیہہ یسوع مسیح پر الزام لگاتے ہیں 1 Quiz
حاصل کلام 1 Quiz
Lesson Content