Current Status

Not Enrolled

Price

مفت

Get Started

مقدس لوقا کی انجیل کے ابواب 5 سے 9 میں کامل انسان  سیدنا یسوع مسیح کی گلیل میں خدمت کوعوامی انکشاف کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ سیدنا مسیح اپنے  بپتسمہ، آزمائش اور ابتدائی منادی کے بعد اپنی خدمت کے اُس مرحلے میں داخل ہوتے ہیں جہاں اُن کے کلام اور اعمال اُن کے الٰہی مشن کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان ابواب میں  سیدنا یسوع مسیح عام لوگوں کے درمیان خدمت کرتے ہیں،ماہی گیروں کو بلاتے ہیں، کوڑھیوں کو پاک کرتے ہیں، مفلوجوں کو شفا دیتے ہیں، گناہوں کو معاف کرتے ہیں اور طوفانوں کو خاموش کرتے ہیں۔  اُن کا ہر معجزہ اور ہر تعلیم نہ صرف اُن کی مسیحائی کا ثبوت ہے بلکہ اُن کی کامل انسانیت کی جھلک بھی ہے، ایک ایسی زندگی جو باپ اور روح القدس پر مکمل انحصار میں بسر ہوئی۔ مقدس لوقا  انجیل کے ان ابواب میں  سیدنا مسیح کی گلیل  میں خدمت  کے چند  پہلوؤں کو نمایاں کرتے ہیں جیسا کہ شاگردوں کی بُلاہٹ، رحم کے معجزات، تعلیم اور تربیت اور ان کے   جلال کے انکشافجہاں کامل انسان کو ابنِ خدا کے طور پر اُس کے جلال میں دکھایا جاتا ہے۔ ذرا غور کیجئےگلیل ایک ایسا  علاقہ ہے  جسے مذہبی رہنما اکثر کمتر سمجھتے تھےوہ مقام بنا جہاں خدا کی محبت ماہی گیروں، محصول لینے والوں اور عام لوگوں تک پہنچی۔ یہاں کامل انسان نے ثابت کیا کہ خوشخبری سب کے لیے ہے، اور وہ انسانوں کو صرف معجزات کی تعریف کرنے کے لیے نہیں بلکہ ایمان اور فرمانبرداری کے ساتھ خدا  کی پیروی کرنے کے لیے بُلاتے ہیں۔

Course Content

تعارف 1 Quiz
Lesson Content
یسوع کوڑھی کو پاک کرتا ہے 1 Quiz
یسوع مفلوج کو شفا دیتا ہے 1 Quiz
یسوع متی کو بلاتا ہے 1 Quiz
نئے کپڑے اور مَشکیزوں کی تمثیل 1 Quiz
یسوع میدان میں تعلیم دیتا ہے 1 Quiz
یسوع کی ایک فریسی کے ہاں دعوت 1 Quiz
یسوع دو قرضداروں کی تمثیل سناتا ہے 1 Quiz
یسوع کے ہاں ذاتی تعلقات کی اہمیت 1 Quiz
یسوع طوفان کو تھام دیتا ہے 1 Quiz
یسوع بارہ شاگردوں کو بھیجتا ہے 1 Quiz