Current Status

Not Enrolled

Price

مفت

Get Started

مقدس لوقا کی انجیل کا  چوبیسواں باب  انسانی تاریخ کی سب سے عظیم صبح یعنی   سیدنا  یسوع مسیح کے  جی اُٹھنے کی صبح کے ساتھ  شروع ہوتا ہے   ۔اس باب کو “خُدا کے کلام کا سب سے روشن اور فاتح باب” قرار دیا جاتا ہے کیونکہ یہاں موت  اور قبرکو شکست  ہوئی اور سیدنا  یسوع مسیح ہمیشہ کے لیے زندہ ظاہر ہوئے۔کہانی اُس خالی قبر سے شروع ہوتی ہے جہاں غمگین عورتیں خوشخبری پاتی ہیں”وہ یہاں نہیںہے بلکہ جی اُٹھا ہے“‏(لوقا  24:6) سیدنا یسوع مسیح  کا جی اُٹھنا محض ایک روحانی یا علامتی واقعہ نہیں تھابلکہ ایک حقیقی اور جسمانی حقیقت تھی۔وہی یسوع جو مصلوب ہوا، وہی مردوں میں سے جی اُٹھا، اور اُس نے اپنے شاگردوں کے سامنے اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے نشانوں کے ساتھ اپنی موجودگی کا ثبوت دیااور فرمایا، “تم پر سلامتی ہو۔”یہ واقعہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ نجات کا کام مکمل ہو گیا ہے اور خُدا کے سب وعدے پورے ہو گئے ہیں ۔ باب کے آخر میں  سیدنا یسوع مسیح  کا جلالی آسمان پر چڑھنا بیان کیا گیا ہے۔ڈاکٹر میک گی اسے ”انجیل کے بیان کا عظیم اختتام “ قرار دیتے ہیں ۔جہاں جی اُٹھا نجات دہندہ اپنے ہاتھ اُٹھا کر برکت دیتا ہے اور آسمان پر اُٹھا لیا جاتا ہے۔یہ آسمان پر چڑھنا اُس کے جلال میں بلند ہونے، خُدا کے دہنے ہاتھ پر بیٹھنے،ایمانداروں کے لیے اُس کی شفاعت جاری رہنے اور اُس کے دوبارہ آنے کے یقین کی نشانی ہے۔یوں لوقا باب 24 میں ہم  یسوع مسیح کی خدمت کی تکمیل اور تسلسل دونوں کو دیکھتے ہیں ۔

Course Content

تعارف 1 Quiz
Lesson Content
یسوع کا مردوں میں سے جی اُٹھنا 1 Quiz
یسوع اماؤس کی راہ پر 1 Quiz
یسوع شاگردوں پر ظاہر ہوتا ہے 1 Quiz
یسوع شاگردوں کوذمہ داری سونپتا ہے 1 Quiz
یسوع آسمان پر اُٹھایا جاتا ہے 1 Quiz