Current Status

Not Enrolled

Price

مفت

Get Started

رسولوں کے اعمال کے چھٹے اور ساتویں ابواب خادمانہ قیادت اور پہلی بڑی ایذا رسانی کے عنوان کے تحت ابتدائی کلیسیا کے اُس نازک مگر فیصلہ کن مرحلے کو نمایاں کرتے ہیں جہاں روح القدس کی رہنمائی میں خدمت کی تنظیم اور گواہی کی قیمت دونوں واضح ہو جاتی ہیں۔ اعمال  باب6 میں خادموں (ڈیکنز) کی تقرری اس حقیقت کو آشکار کرتی ہے کہ روحانی ترقی محض معجزات اور منادی تک محدود نہیں بلکہ  انتظام، حکمت اور دعا و کلام کی ترجیح سے وابستہ ہے تاکہ کلامِ خدا بِلا رکاوٹ پھیلتا رہے۔ اسی سیاق میں  مقدس مقدس ستفنس  کی گواہی اور شہادت (اعمال 7) خادمانہ قیادت کی روحانی گہرائی کو عیاں کرتی ہے جہاں خدمت انتظامی ذمہ داری سے بڑھ کر حق کی بے خوف گواہی بن جاتی ہے خواہ اس کی قیمت جان ہی کیوں نہ ہو۔ یوں یہ ابواب کلیسیا کو سکھاتے ہیں کہ خادمانہ قیادت کا ثمر اکثر مخالفت اور ایذا رسانی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے مگر خدا اپنے نجاتی منصوبے کو اسی قربانی کے ذریعے وسعت دیتا ہے اور خوشخبری کو نئی سرحدوں تک پہنچاتا ہے۔

Course Content

تعارف 1 Quiz
Lesson Content
سات مددگار خادموں کی تقرری 1 Quiz
مقدس ستفنس کی گرفتاری 1 Quiz
خدا کے مقرر نجات دہندہ کا انکار 1 Quiz
خُدا کی حضوری کی حد 1 Quiz
حاصل کلام 1 Quiz
Lesson Content