یوحنا كی انجیل حضرت یوحنا رسول نے لکھی، جو زبدی کے بیٹے اور سیدنا یسوع کے شاگرد تھے۔ اس کتاب کا زمانۂ تصنیف 90 سے 100 عیسوی کے درمیان ہے۔ یہ انجیل اناجیل متوافقہ (متی، مرقس، لوقا) سے مختلف ہے۔یہ تینوں اناجیل یسوع کی زندگی اور تعلیمات بیان کرتی ہیں جبكہ یوحنا کی انجیل سیدنا یسوع کی الوہیت اور ان کی ہستی کے روحانی پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ انجیل سیدنا یسوع کو “کلام” (لوگوس) کے طور پر پیش کرتی ہے، جو ازل سے خدا کے ساتھ تھا اور مجسم ہو كر اس دنیا میں آیا۔ اس انجیل میں سات معجزات درج ہیں جو حضرت یسوع کی الوہیت اور اختیار کو ظاہر کرتے ہیں۔”ایمان” یوحنا کی انجیل کا مرکزی خیال ہے۔ قاری کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ یسوع کو مسیح اور خدا کا بیٹا تسلیم کر كے کہ وہ اُن کے ساتھ ایک ذاتی اور ایمان پر مبنی تعلق قائم کرے۔