Current Status

Not Enrolled

Price

مفت

Get Started

سیدنا مسیح  نے اپنی صلیبی موت سے پہلے اپنے شاگردوں کے ساتھ آخری فسح کھائی۔ سیدنا  یسوع مسیح  اور انکے شاگردوں کے درمیان  اس موقع پر ایک ذاتی گفتگو ہوئی جسے بالا خانہ کی تعلیم یا گفتگو بھی کہا جا سکتا ہے۔ یہ گفتگو  مقدس یوحنا کی انجیل کے13 سے 17ابواب  پر مشتمل ہے۔  یہ بائبل مقدس  کا نہایت مقدس اور گہرا حصہ ہیں، جنہیں ڈاکٹر جے ورنن میک گی  ’’عہدِ جدید کا پاک ترین مقام‘‘ کہتے ہیں۔ تیرہویں باب میں یسوع مسیح  شاگردوں کے پاؤں دھو کر خدمت اور فروتنی کی مثال دیتےہیں۔ پھر وہ  مسیحی زندگی  کی سچائیاں بیان کرتے ہیں  جیسا کہ روح  القدس کا وعدہ،  انگور کے حقیقی  درخت اور ڈالیوں  کی تعلیم، دعا کے جواب کی یقین دہانی، اور  الٰہی خوشی اور سلامتی  کی تعلیم جو دنیا نہیں دے سکتی۔سترہویں باب میں سیدنا یسوع  مسیح  اپنے شاگردوں اور آنے والے سب ایمانداروں کے لیے عظیم شفاعتی دعا کرتے ہیں ۔ یہ تعلیمات یسوع کی الوہیت ظاہر کرتی ہیں: کہ وہ باپ کے پاس لوٹنے والا ہے، زندگی دینے والا ہے، اور روح القدس بھیجنے والا ہے۔ یہ پیغام بتاتا ہے کہ مسیحیت رسومات نہیں بلکہ مسیح کے ساتھ زندہ رشتہ ہے۔

Course Content

تعارف 1 Quiz
Lesson Content
یسوع شاگردوں کے پاؤں دھوتا ہے 1 Quiz
یسوع نیا حکم دیتا ہے 1 Quiz
پطرس کے انکار کی پیشینگوئی 1 Quiz
یسوع باپ کے پاس جانے کا راستہ 1 Quiz
روح ُالقدس کا وعدہ 1 Quiz
انگور کا حقیقی درخت میں ہوں 1 Quiz
دنیا کی عداوت 1 Quiz
روح القدس کے کام 1 Quiz