
متی کی انجیل کے چوبیسویں اور پچیسویں ابواب کو زیتون کی پہاڑی پر تعلیم کہا جاتا ہے۔ ان ابواب میں سیدنا مسیح قیامت کے نشانیوں کے بارے بہت سی پیشین گوئیاں کرتے ہیں۔ پر مشتمل اور اہم ابواب میں سے ایک ہے۔ اس گفتگو میں سیدنا یسوع مسیح اپنے شاگردوں کے سوالات کے جواب دیتے ہیں جن میں یروشلیم کی ہیکل کی تباہی، بڑی مصیبت ، اور اپنی دوسری آمد کے بارے میں پیشین گوئیاں شامل ہیں۔ اس باب کو لفظی طور پر سمجھنا چاہیے اور یہ خاص طور پر یروشلیم ، بنی اسرائیل اور آخری زمانے کے متعلق ہے۔