تعارف
حیات ابدی کی بنیاد اس بات پر ہے کہ انسان اپنی زندگی میں روحانی روشنی اور علم حاصل کرے۔ یہ پلیٹ فارم ہر ایک کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ خدا کے کلام کو سمجھیں اور اپنی روحانی ترقی کی راہ پر گامزن ہوں۔ ہماری تعلیمات میں آپ کو محبت، امن، اور خدمت کی اہمیت سکھائی جاتی ہے، جو انسانیت کی بھلائی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ یہ علم آپ کی زندگی میں تبدیلی لانے کا ذریعہ بن سکتا ہے اور آپ کو خدا کے قریب لے جا سکتا ہے۔
حیات ابدی کے بارے میں جانیں
حیات ابدی ایک منفر و تعلیمی پلیٹ فارم ہے جو خدا تعالیٰ کے پیغام کے بارے میں جاننے، سمجھنے اور اس کی پیروی کرنے میں ہماری راہنمائی کرتا ہے تا کہ ہم حیات ابدی کو حاصل کر سکیں۔ اس ویب سائٹ کا اولین مقصد دین مسیحیت کو خدا تعالیٰ کے نزول کردہ صحائف کی روشنی میں پیش کرنا ہے تا کہ قا رئین رضائے الٰہی کے مطا بق اپنی زندگی کو ڈھا لتے ہوئے روحانی ترقی کی راہ پر گامزن ہوں۔ ہماری یہ خدمات بالکل مفت ہیں۔