Current Status

Not Enrolled

Price

مفت

Get Started

 مقدس یوحنا کی انجیل کا سترہ باب   بائبل مقدس  کا سب سے شاندار اور طویل ترین دعا کا باب ہے، لیکن اسے پڑھنے میں صرف تین منٹ لگتے ہیں ۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مختصر، صاف اور مدبر  الفاظ والی دعائیں لمبی اور بکھری ہوئی دعاؤں کی نسبت  زیادہ مؤثر ہیں  ۔ بالا خانہ میں  گفتگو  ایک سیڑھی یا پہاڑ پر چڑھنے کی مانند ہے، اور اس کا نقطۂ عروج یہی دعا ہے۔ بڑے مفسرین  نے بھی اسے  ایک غیرمعمولی دعا قرار دیاہے۔ میتھیو ہنری نے کہا یہ سب سے بھرپور اور تسلی بخش کلام کے بعد کی سب سے شاندار دعا ہے۔  مارٹن لوتھر نے کہا یہ بے حد گرمجوش، سادہ اور گہری دعا ہے۔ اور میلانکتھون نے کہا آسمان و زمین پر کبھی ایسی بلند و برتر دعا نہیں سنی گئی۔ جان ناکس نے اپنی زندگی بھر اسے بار بار پڑھا یہاں تک کہ بسترِ مرگ پر بھی اس نے اپنی بیوی کو یہی دعا پڑھنے کو کہا۔ یہ دعا یسوع مسیح کی اعلیٰ کاہنانہ شفاعت ہے، جو اُن  کے اور خداباپ کے درمیان ابدی رفاقت کو ظاہر کرتی ہے۔  سیدنا مسیح کی پوری زندگی دعا سے معمور تھی اور وہ آج بھی ہمارے لیے شفاعت کرتے ہیں۔ اگر ہم دعا کرنا بھول جائیں تو بھی وہ ہمیں یاد رکھتے ہیں  اور چونکہ خدا باپ ہمیشہ اُن کی دعا سنتا اور اس کا جواب دیتا ہےاس لیے یہ ہمارے لیے کامل تسلی اور یقین کا باعث ہے۔

Course Content

تعارف 1 Quiz
Lesson Content
سیدنا مسیح کی اپنے لئے دعا 1 Quiz
سیدنا مسیح کی کلیسیا کے لئے دعا 1 Quiz