دنیا کا ہر شخص حیات ابدی اور حقیقی اطمینان کا متلاشی ہے۔ خدا تعالیٰ بھی چاہتا ہے کہ ہر شخص حیات ابدی اور حقیقی اطمینان حاصل کرے۔ حیات ابدی اور حقیقی اطمینان حاصل کرنے کیلئے خدا تعالیٰ نے اپنے انبیاء اکرام کے صحائف کے ذریعہ ہماری راہنمائی کی ہے۔ ان صحائف کے بغور مطالعہ سے ہی حیات ابدی کے لئے ہمیں خوشخبری کا پیغام ملتا ہے۔ وہ خوشخبری یہ ہے کہ انسان خدا کی راستبازی حاصل کر کے حیات ابدی کا وارث بن سکتا ہے۔ خدا تعالیٰ کا کلام بیان کرتا ہے مبارک ہیں وہ جو راست بازی کے بھوکے اور پیاسے ہیں کیونکہ وہ آسودہ ہوں گئے (انجیل شریف ) ۔ اس لئے حیات ابدی کے حصول کے لئے ہم دعا کرتے رہیں کہ

اے خدا! تو مجھے جانچ اور میرے دل کو پہچان ۔ مجھے آزما اور میرے خیالوں کو جان لے اور دیکھ کہ

مجھ میں کوئی بری روش تو نہیں اور مجھے ابدی راہ میں لے چل۔ (زبور شریف )

ان کورسز کے فوائد

اردو میں بائبل کی گہری تفہیم

تربیت یافتہ اساتذہ کی مدد

مفت نصاب اور مواد

آن لائن سیکھنے کی سہولت

روحانی ترقی

ای سرٹیفکیٹ کی فراہمی

تعارفی ویڈیو

کورسز

« » page 1 / 2